پاکستان میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا، گرجاگھروں میں عبادات کا اہتمام

کراچی،20اپریل (پی پی آئی)پاکستان میں مسیحی  برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا، گرجاگھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقاریب میں ملک و قوم کے استحکام اور امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں، جبکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئندہ مالی بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے: ہمایوں اختر خان

Sun Apr 20 , 2025
لاہور،20اپریل (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام سے ان علاقوں کے عوام […]