عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد جموں و کشمیر کے مستحق مریضوں کے علاج کے لئے 80 لاکھ روپے منظور

مظفرآباد،23اپریل (پی پی آئی) سیکرٹری زکوۃ و عشر ارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں منعقدہ میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں مستحق مریضوں کے علاج کے لئے 80 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 17 کیسز کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مالی امداد کا فیصلہ کیا گیا۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ – آزاد جموں و کشمیر کے بیان کے مطابق، دل کے امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے لئے 53 لاکھ 76 ہزار روپے، سرطان میں مبتلا 5 مریضوں کے لئے 16 لاکھ 76 ہزار روپے، اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا 2 مریضوں کے لئے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ مجموعی طور پر 17 مریضوں کے علاج کے لئے بیرون آزاد کشمیر میں متعلقہ ہسپتالوں کو ایک دن کے اندر 80 لاکھ 52 ہزار روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔