یونیورسٹی آف کوٹلی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:صدر آزاد کشمیر

مظفر آباد،24اپریل (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر اور چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت یونیورسٹی آف کوٹلی کا اکیسواں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، چیف پراسیکوٹر احتساب بیورو چوہدری حنیف ایڈووکیٹ، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر اور دیگر نے شرکت کی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے یونیورسٹی کی کارکردگی، جاری پروجیکٹس اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر سینٹ اجلاس کے ممبران کو بریفنگ دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے اقدامات پر زور دیا۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے میرٹ کی شفافیت اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ معاشرتی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی سندھ 25 اپریل کو "پاکستان زندہ باد ڈے" کے طور پر منائے گی

Thu Apr 24 , 2025
کراچی،  اپریل24 (پی پی آئی) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کے یومِ تاسیس 25 اپریل کو “پاکستان زندہ باد ڈے” کے طور پر منائے گی۔ اس دن کو قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت صوبے بھر میں تقریبات […]