آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

اسلام آباد،24اپریل (پی پی آئی)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ البتہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ دیر میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔جمعرات کو سبی، شہید بینظیر آباد، دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد، سکھر اور خیرپور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، لیکن شام یا رات کے دوران خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔ جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔