وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام 30 اپریل کو نیلم ویلی کا دورہ کریں گے

مظفرآباد،27اپریل (پی پی آئی) وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام 30 اپریل کو نیلم ویلی کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اہم سمجھا جا رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری اشتیاق حسین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ امیر مقام کا استقبال مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور عوام کی جانب سے پْر جوش انداز میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی کے کارکنان وزیر امور کشمیر کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں چوہدری اشتیاق حسین نے مزید کہا کہ انجینئر امیر مقام کا یہ دورہ نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ثابت ہوگا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ استقبال کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لیں تاکہ وزیر امور کشمیر کو عوامی محبت اور حمایت کا پیغام دیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کی بیرونی دفاع مضبوط، مگر اندرونی کمزوریاں برقرار: الطاف شکور

Sun Apr 27 , 2025
کراچی، 27 اپریل (پی پی آ ئی) ہمارے بیرونی خطرات سے نمٹنے کی تیاریاں بہترین ہیں؛ تاہم، ہماری اندرونی کمزوریوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات پی ڈی پی چیئرمین الطاف شکور نے یہاں اتوار کو کہی۔شکور نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری جانتی ہے کہ پہلگام […]