پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پرپریس کلب حیدرآباد کے سامنے خواتین کااحتجاج

حیدر آباد،27اپریل (پی پی آئی)جمعیت علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے خواتین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں روزانہ سینکڑوں مسلمان شہید ہو رہے ہیں، جن میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ خواتین نے غزہ کے مظلوموں کی دادرسی کے لئے احتجاج کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے ان ممالک کو معاشی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری سطح پر بھی ان مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جدوجہد آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے اور یمن، شام اور لبنان کے مجاہدین اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارت کی کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی ذکر کیا گیا اور مسلم حکمرانوں کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مارچ کے دوران شرکاء   نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ مارچ میں جمعیت علماء   پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر قاری غلام سرور، محمد رضوان شیخ اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔