پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضلع ٹنڈو محمد خان کے گاوں نظر محمد کھوسہ میں خسرہ کی وبا سے2بھائی چل بسے

تلہار،28اپریل (پی پی آئی) ضلع ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل ڈندو کے گاوں نظر محمد کھوسہ میں خسرہ کی وبا کی وجہ سے دو بھائی 6 سالہ منور لاشاری اور 8 سالہ عامر لاشاری جاں بحق ہوگئے۔ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ سیکڑوں بچے اس وقت بھی خسرہ میں مبتلا ہیں اور ان کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ گاوں والوں نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ویکسینیشن کا انتظام کیا جائے تاکہ بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے۔