اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات

 اوکاڑہ،28اپریل (پی پی آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں بجلی کی بندش کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ہسپتال کی لائٹ کئی دیر سے بند ہے جس کی وجہ سے سنٹرل آکسیجن سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔ مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ لیبر روم میں موجود بچوں کو بھی شدید گرمی میں دشواری کا سامنا ہے۔ ہسپتال میں موجود لوگ بجلی کی جلد بحالی کے منتظر ہیں۔ متعدد بار ہسپتال انتظامیہ کو کالز کی گئیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مریضوں کے لواحقین نے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان عمان پہنچ

Mon Apr 28 , 2025
کراچی، 28 اپریل (پی پی آ ئی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان  عمان پہنچ گیا،فلسطین کیمظلوم مسلمانوں کیلئیاہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن نیکراچی سیامدادی سامان روانہ کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناتھا حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر […]