نوشکی آئل ٹینکر حادثہ کے مزید 6زخمی کراچی میں جاں بحق

کوئٹہ،3مئی (پی پی آئی) صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ نوشکی حادثے میں زخمی ہونے والے مزید چھ افراد کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ عبدالباسط، مصطفی، در محمد، سلمان، عزیر اور تنویر نے گزشتہ رات لیاقت نیشنل اسپتال کراچی میں دم توڑ دیا۔ ان کی لاشوں کو نوشکی منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 29 اپریل 2025 کو بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر ٹرک ڈپو میں کھڑا تھا اور ٹرک پر ویلڈنگ کے کام کے دوران آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ حکومت نے بغیر خوف فرائض کی انجام د ہی کیلئے صحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کیا:ناصر شاہ

Sat May 3 , 2025
کراچی،3 مئی (پی پی آئی) آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سید ناصرحسین شاہ، صوبائی وزیر برائے توانائی اور منصوبہ بندی، نے ان صحافیوں کی جرات کو سراہا جنہوں نے سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت کی […]