کراچی میں اتوارکو ملین مارچ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کا اعلان

کراچی، 3 مئی (پی پی آئی) کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے 4 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر ایم اے جناح روڈ پر “فلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف” ملین مارچ کا انعقاد ہوگا۔ کراچی ٹریفک پولیس نے مارچ کے دوران عوام الناس کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے اور متبادل راستوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔شرکاء کے لیے پارکنگ انتظامات باغ جناح نزد نمائش چورنگی میں کیے گئے ہیں۔ ضلع سینٹرل، ایسٹ اور ویسٹ سے آنے والے شرکاء  لیاقت آباد، ڈاکخانہ اور گرومندر کے ذریعے نوائے وقت پہنچیں گے۔ گاڑیاں باغ جناح میں پارک کی جائیں گی جبکہ شرکاء  پیدل نمائش کی جانب جائیں گے۔ ضلع جنوبی اور کورنگی سے آنے والے شرکاء شارع فیصل، شارع قائدین اور خداداد کالونی انڈر پاس کے ذریعے مارچ میں شامل ہوں گے۔عوام الناس کے لیے متبادل راستے بھی متعین کیے گئے ہیں۔ گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نوائے وقت/نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے آنے والے سوسائٹی چورنگی سے آگے نمائش تک نہیں جا سکیں گے، بلکہ دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کریں گے۔عائشہ عزیز چورنگی سے سوسائٹی چورنگی تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے جمشید روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایم اے جناح روڈ عید گاہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو پوسٹ آفس سے جوبلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے گرومندر اور شارع قائدین سے سوسائٹی کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس راہنما 1915 پر رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت کی مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر قومی یکجہتی کی اپیل

Sat May 3 , 2025
کوئٹہ، 3 مئی (پی پی آئی) جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان کے صدر مولانا عبد الکبیر شاکر نے بھارت کی مسلسل دھمکیوں کے جواب میں قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا، بھارت کو پاکستان کا ابدی دشمن قرار دیتے ہوئے، کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔اجتماع […]