سکھر،4مئی (پی پی آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سکھر کے نمائندہ وفد نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم اور جنرل سیکریٹری احمد رضا طیب سے ملاقات کی۔ ملاقات المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں منعقد ہوئی۔ملاقات کے دوران المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کے صدر عبدالغفار سعیدی، سیکریٹری اطلاعات معین خان، فاروق اختر خان، راشد خان، وقاص خان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عبدالرحیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی سرپرستی میں پاکستان بھر میں انسانیت کی خدمت جاری ہے۔ سکھر میں سماجی خدمات کے دائرہ وسیع کرنے کے لیے جلد ہی مختلف امراض کے علاج کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔فاروق اختر خان نے سکھر میں المصطفیٰ کی سماجی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ احمد طیب نے رمضان المبارک میں افطار باکس کی تقسیم میں المصطفیٰ سکھر کی کارکردگی کی تعریف کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی شفایابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔
Next Post
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم فائر فائٹرز منایا گیا
Sun May 4 , 2025
اسلام آباد،4مئی (پی پی آئی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اتوار کوعالمی یوم فائر فائٹرز منایا گیا، جو کہ دنیا بھر کے فائر فائٹرز کی بہادری اور قربانیوں کو منانے کے لیے معنون کیا گیا ایک اہم موقع ہے۔ یہ دن ان کی قیمتی کوششوں کو تسلیم کرنے کا […]
