تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں:طاہر کھوکھر

اسلام آباد،5مئی (پی پی آئی)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر اور سابق وزیر محمد طاہر کھوکھر نے گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور میں منعقدہ اولڈ سٹوڈنٹس کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سابق طلباسے ملاقات کی اور تعلیمی ادارے کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ سابق طلباء   کا ادارے سے تعلق برقرار رکھنا نہ صرف نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے بلکہ ادارے کی بہتری کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔تقریب میں اساتذہ، طالبعلم اور دیگر معززین بھی موجود تھے جنہوں نے تعلیم کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ طاہر کھوکھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ تعلیم آج کے دور میں بقاء   کی ضمانت ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔ طاہر کھوکھر نے تقریب کو یادگار اور تاریخ ساز قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر طاہر کھوکھر نے اس بات کو سراہا کہ انتظامیہ نے پرانے طالبعلموں کو اکٹھا کرنے کا مشکل کام خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ انہوں نے طالبعلمی کے رشتے کو ایک فیملی کے طور پر دیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایسی تقریبات مستقبل کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سوکا سرائی میں کامیاب شجر کاری کی کامیابی: طالبات کا مطالعاتی دورہ

Mon May 5 , 2025
مظفرآباد،5مئی (پی پی آئی) گرین پاکستان پروگرام کے تحت ہٹیان ڈویژن میں سوکا سرائی کے مقام پر 2019-20 میں کی جانے والی شجر کاری  میں 100 ایکڑ پر لگائے گئے مختلف اقسام کے درخت اب گھنے جنگل میں تبدیل ہو چکے ہیں۔اس شجر کاری کی کامیابی کا جائزہ لینے کے […]