مظفرآباد،5مئی (پی پی آئی) گرین پاکستان پروگرام کے تحت ہٹیان ڈویژن میں سوکا سرائی کے مقام پر 2019-20 میں کی جانے والی شجر کاری میں 100 ایکڑ پر لگائے گئے مختلف اقسام کے درخت اب گھنے جنگل میں تبدیل ہو چکے ہیں۔اس شجر کاری کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ مڈل سکول سرائی کی طالبات نے حالیہ دنوں میں ایک مطالعاتی اور تفریحی دورے کا انعقاد کیا۔ سکول کی ہیڈ مسٹریس نیطالبات کو درختوں کی اہمیت سے روشناس کرایا۔طالبات نے اس دورے کے دوران شجر کاری کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے گھروں میں بھی درخت لگائیں گی تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ دورہ نہ صرف طالبات کے لیے مطالعاتی حیثیت رکھتا تھا بلکہ ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنے کی ایک مثبت کوشش بھی ثابت ہوا۔
Next Post
اوکاڑہ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
Mon May 5 , 2025
اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کی قیادت میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، انجمن تاجران، بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں، طالبعلموں اور شہریوں کی بڑی تعداد […]
