اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کی قیادت میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، انجمن تاجران، بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں، طالبعلموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم اور پاک افواج کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواج ہماری معاشرتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ انہوں نے بھارتی پراپیگنڈے اور جنگی جنون کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ریلی کے دوران بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ مودی کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور پاک افواج کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
Next Post
ٹیکس قوانین آرڈیننس سے کاروباری افراد میں تشویش کی لہر
Mon May 5 , 2025
کراچی، 5 مئی (پی پی آئی) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نئے نافذ شدہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس، 2025 کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بلوانی نے اس آرڈیننس کو اسٹیک ہولڈرز سے معنی خیز مشاورت […]
