کراچی،5مئی (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ کی کاوشوں سے مٹھی شہر میں سب سے بڑے غیر فعال آر او پلانٹ اور چھاچھرو پلانٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔ محمد سلیم بلوچ کی خصوصی ہدایت پر مٹھی آر او پلانٹ کی بحالی کے بعد ان علاقوں میں جہاں پانی کی لائنیں موجود نہیں ہیں، روزانہ کی بنیاد پر صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ انھوں نے متعلقہ ایکسیئن انجینئر محمد فرخ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دیگر غیر فعال آر او پلانٹس کی جلد بحالی کی ہدایت بھی دی۔ محمد سلیم بلوچ نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ اور دیگر دورافتادہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے اور جلد ہی تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
Next Post
اوکاڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
Mon May 5 , 2025
اوکاڑہ،5مئی (پی پی آئی) تھانہ راوی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدی احمد کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹٹیگیشن اقبال زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 1300 گرام سے زائد چرس برآمد کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر […]
