پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی افواج کو پاکستان تک پہنچنے کے لیے کشمیری عوام کے سینوں سے گزرنا پڑے گا: چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد، 6مئی (پی پی آئی) سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے واضح کیا کہ بھارت کی افواج کو پاکستان تک پہنچنے کے لیے کشمیری عوام کے سینوں سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ دراصل بھارت کی ایک چال ہے جس کے ذریعے وہ خطے کے امن کو پامال کرنا چاہتا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ چوہدری لطیف اکبر نے یہ بات پندرہویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاستدان، ماہرین تعلیم، میڈیا نمائندگان، وکلا، سول سوسائٹی اور نوجوان شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر سمال انڈسٹریز تقدیس کوثر گیلانی نے بھی شرکت کی۔سپیکر نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ، سیاست، تعلیمی صورتحال اور انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیز میں آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے ڈھائی فیصد کوٹہ مختص ہے اور آزاد کشمیر کی جامعات میں پاکستان بھر سے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔سپیکر نے مزید بتایا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر سمال انڈسٹریز نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ آزاد کشمیر کا ساتھ دیا ہے۔تقریب کے اختتام پر چیف کوآرڈینیٹر نیشنل ورکشاپ بلوچستان بریگیڈیئر بلال غفور نے سپیکر اور وزیر کو سوینئرز پیش کیے اور کہا کہ ہمارے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑی تو ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔