پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں جنسی زیادتی اور ڈکیتی کے ملزم کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد، 8مئی (پی پی آئی) اسلام آباد پولیس نے مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنسی زیادتی اور ڈکیتی کے ملزم کو جرم کی اطلاع کے صرف 51 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔ ایک غیر ملکی خاتون نے چند روز قبل پولیس سے رجوع کیا تھا اور اپنی روداد بیان کی جس میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان کاقیمتی سامان لوٹ لیاگیاتھا۔ شکایت موصول ہونے پر، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی نے فوری طور پر اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی قیادت میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور فرانزک شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ، کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا۔متاثرہ خاتون نے بعد میں ملزم کی شناخت کی اور پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پی رضوی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور یقین دلایا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس اسی نوعیت کے جرائم کے خلاف ایک مثالی کیس بنے گا۔