ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی عظیم فتح: علامہ مقدسی کا اظہار خیال

کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے حالیہ جنگ بندی کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگ بندی اور گھٹنے ٹیکنے کو پاکستان کی فتح سے تعبیر کیا جانا چاہیے اور بھارت سے ننگی جارحیت پر معافی کا مطالبہ کیا جانا چاہیے۔علامہ مقدسی کا کہنا تھا کہ بھارت کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو عالمی کنونشن کے تحت مستوجب سزاء   قرار دیا جائے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی باتوں پر اعتماد نہ کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو منافق اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھارتی حملے کو شرمناک کہا اور ساتھ ہی انہیں کھلی چھٹی بھی دی۔ علامہ مقدسی نے پاک فوج کی عسکری صلاحیت کو پاکستان کی فتح کا سبب قرار دیا۔علامہ مقدسی نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت اور سلامتی کونسل میں پیش ہونے کی تجویز دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھارت کی بدمعاشی پر قرارداد مذمت پاس کروانے کی بھی بات کی۔علامہ مقدسی نے چین کی مثالی دوستی کو سراہتے ہوئے انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تجویز دی۔ اسی طرح ترکی اور ازبکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عسکری و دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور پوری قوم کو یکجہتی اور مثالی اتحاد کے مظاہرہ پر خراج تحسین پیش کیا۔