ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام میرپورخاص میں گدھا گاڑی ریس کا کامیاب مقابلہ منعقد

کراچی، 16 مئی (پی پی آئی) اس ریس میں میرپورخاص کے نامور ریسر سلیم بلوچ کے “راجا” نامی گدھے نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ریس وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واش دیو مالہی نے بتایا کہ یہ ریس جمڑاؤ کینال سے شہید ذوالفقار علی اسٹیڈیم تک پانچ کلومیٹر طویل تھی، جس میں 30 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔ سلیم بلوچ کے “راجا” نامی گدھے نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے اختتام کو عبور کیا۔ اس کامیابی پر انہیں 40 ہزار روپے کا نقد انعام اور شیلڈ دی گئی۔دوسری پوزیشن ریسر کامران کے “ڈنگی” نامی گدھے نے حاصل کی اور انہیں 30 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ جبکہ ریسر پپو کے “کٹر” نامی گدھے نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 20 ہزار روپے کا نقد انعام جیتا۔ریس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر واش دیو مالہی نے جیتنے والوں میں نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ ترجمان کے مطابق مقابلے میں شہر اور گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوئے۔منتظمین نے اس کامیاب ایونٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی تفریحی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ مقامی لوگوں نے بھی گدھا گاڑی ریس کو روایتی اور پرلطف کھیل قرار دیتے ہوئے اس کے انعقاد کو سراہا۔