ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا، ایک زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ، 17 مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی ٹیم دیپالپور قصور روڈ پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھی جب شام دین واہگرہ موڑ پر تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کی ابتدائی تفتیش میں شناخت زمان ولد محمد یار سکنہ بصیرپور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ ڈاکو 23 سنگین نوعیت کے مقدمات میں سابق ریکارڈ ہولڈر بھی ہے۔ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔