ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی نرسوں کے لیے ملازمت کے عالمی مواقع کو فروغ دینے کا عزم

کراچی، 17مئی (پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کالج آف انٹرنیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ  کراچی میں (نیشنل کونسل لائسینشر ایگزامینیشن – رجسٹرڈ نرس) پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس اقدام کے ساتھ ہی پاکستان خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں یہ بین الاقوامی معیار کا نرسنگ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے، جو پاکستانی نرسوں کی عالمی مارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکلزکا فروغ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کراچی کو پاکستان کا معاشی حب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ترقی، ملک کی مجموعی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان کو تجارتی خسارے کا سامنا ہے، لیکن نوجوانوں میں بیرونِ ملک روزگار کے لیے بڑھتی دلچسپی ایک نیا موقع فراہم کر رہی ہے، جس سے ہنرمند افراد کے ذریعے ترسیلات زر میں اضافہ ممکن ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ NCLEX-RN پروگرام نہ صرف نرسنگ کے شعبے میں تربیت اور لائسنسنگ فراہم کرے گا بلکہ ویزا رہنمائی، IELTS تیاری اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جس سے پسماندہ طبقے کے طلبہ کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے ٹیکنالوجی اور اختراعات کو مستقبل کی ترقی کی کلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں جا کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔وفاقی وزیر نے بھارت اور چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی مسائل اور آبادی جیسے چیلنجز پر قابو پایا، اور پاکستان کو بھی اسی راہ پر گامزن ہونا ہوگا۔انہوں نے CISD کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے منصوبوں کی مکمل حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ NCLEX-RN پروگرام وقت کی ضرورت ہے اور حکومت مستقبل میں مزید نوجوانوں پر مبنی ہنر مندانہ منصوبے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔تقریب میں پاکستان ایجوکیشن انڈاؤمنٹ فنڈ کی سی ای او سیدہ حاجرہ سہیل، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی صدر محترمہ فرزانہ ذوالفقار، اور CISD کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم کیانی نے بھی شرکت کی اور بین الاقوامی لائسنسنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔