ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خضدارحملے میں شہید حفضہ کوثر کی نماز جنازہ ان کے آبائی میں ادا

اوکاڑہ،22 مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ، خضدار میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والی بس میں سوار شہید حفضہ کوثر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک 52-ٹو ایل میں ادا کی گئی، جس میں پاکستان آرمی کے جوان، سیاسی و سماجی شخصیات، اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر علاقے کی فضا سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ حفضہ کوثر، جو بلوچستان کے علاقے خضدار میں تعلیم کے حصول کے لیے اپنی فیملی کے ساتھ مقیم تھیں، اس حملے میں جاں بحق ہوئیں۔حفضہ کوثر کے والد افتخار، جو پاک آرمی میں ملازم ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ ان کا تن من دھن اپنے وطن کی خاطر قربان ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی قربانی کو وطن کے لیے اہم قرار دیا اور دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔نماز جنازہ کے بعد حفضہ کوثر کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اہل علاقہ نے پاکستانی افواج پر فخر کا اظہار کیا اور شہید کی قربانی کو سراہا۔