پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کا پشاور کے شہری کو انصاف، انشورنس کمپنی سے 1 لاکھ 14 ہزار روپے دلوائے

کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) سندھ حکومت نے ایک منفرد اور قابلِ تحسین اقدام کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں قائم ایک نجی انشورنس کمپنی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں متاثرہ شہری کو دانتوں کے علاج کے لیے واجب الادا رقم واپس دلوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق، پشاور کے شہری محمد سعد اکرام نے چار ماہ قبل اپنی انشورنس کمپنی “ٹی پی ایل انشورنس” کی جانب سے دانتوں کے علاج کی مد میں رقم کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے 25 جنوری 2025 کو محکمہ زراعت سندھ کے کنزیومر پروٹیکشن وِنگ میں باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن میر شاہنواز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں ٹی پی ایل انشورنس کمپنی کو ایک لاکھ چودہ ہزار روپے کی ادائیگی کے لیے پابند کیا گیا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے رقم 16 مئی 2025 کو متاثرہ شہری کو ادا کر دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل زراعت و بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، زاہد حسین شر کے مطابق انشورنس کمپنیاں صارفین کو بروقت ادائیگی کی پابند ہیں اور خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متاثرہ شہری محمد سعد اکرام نے سندھ حکومت کی بروقت مدد اور شفاف کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اعتماد عوامی اداروں پر بحال ہوا ہے۔