ٹھٹھہ مورو واقعے کے خلاف جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

ٹھٹھہ 25 مئی (پی پی آئی)جسقم کی اپیل پر ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں مورو واقعے کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے دوران ٹھٹھہ شہر کے تمام کاروباری مراکز اور پٹرول پمپ بند رہے۔سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھنے کو ملی۔ گھارو، گجو اور مکلی سمیت ساکرو میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اطلاع ملی ہے۔نواب شاہ میں بھی ہڑتال کے موقع پر کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پولیس کی موجودگی نظر نہیں آئی۔ ہڑتال کے دوران عوامی زندگی متاثر رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان نے اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور AI کی ترقی میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا دیا

Sun May 25 , 2025
اسلام آباد، 25 مئی (پی پی آئی) پاکستانی حکومت نے ایک انقلابی اقدام کے تحت بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کو چلانے کے لیے 2,000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کی ہے، جو ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام اضافی توانائی […]