عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مظفرآباد میں پولیو مہم کا باضابطہ آغاز: 764 موبائل ٹیمیں متحرک

مظفرآباد، 26 مئی (پی پی آئی)  وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر مظفرآباد میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ مہم 26 میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ڈاکٹر عبدالمتین نے بتایا کہ مہم کے دوران 123,734 بچوں کو پولیو کے قطرے اور 111,140 بچوں کو وٹامن اے کے ڈراپس دیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 764 موبائل ٹیمیں، 67 فکس سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں مہم کی نگرانی کے لئے 49 یوسی ایم او اور 156 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں جو ٹیموں کی فعالیت کا جائزہ لیں گے اور روزانہ کی کارکردگی کا ریکارڈ ضلعی کنٹرول روم تک پہنچائیں گے۔ پولیو مہم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپروائزر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمتین نے والدین اور تمام طبقوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مہم کامیاب ہو سکے۔ آزاد کشمیر گزشتہ 25 سالوں سے پولیو فری ہے، اس کے باوجود عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اگر ٹیمیں گھر نہ پہنچ سکیں تو دیے گئے نمبرز پر اطلاع دیں یا قریب ترین ای پی آئی سینٹر سے بچوں کو قطرے پلوائیں۔