‫کلیئریویٹ اینالٹکس پریس کانفرنس نئی 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز رپورٹ سے چار اداروں کو پیش کرے گی

ایکسون موبل، مارویل ٹیکنالوجی گروپ، فلپس اور سینٹ-گوبین کی طرف کان دھریں اور سیکھیں کہ جدت طرازی کے قلب میں موجودگی کے لیے کیا درکار ہوتا ہے

فلاڈیلفیا, 21 دسمبر 2016ء/ پی آرنیوزوائر/– کیا: کلیئریویٹ اینالٹکس اپنے نئے کمپنی برانڈ کی رونمائی کرے گا اور اپنے چھٹے سال میں موجود 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز رپورٹ میں اس سال کے نتائج پیش کرے گا۔ بڑھتی ہوئی جدت طرازی پر توجہ کے ساتھ ایک کاروبار کے ساتھ کلیئریویٹ آپ کو ان چار اداروں سے متعارف کرائے گا جو رواں سال کی فہرست تک پہنچے ہیں اور یہ بھی بتائے گا کہ وہ یہاں تک کیسے پہنچے۔

کون: جے نیڈلر، حال ہی میں تعینات کیے گئے سی ای او کلیئریویٹ اینالٹکس، ڈیوڈ براؤن، ای وی پی کلیئریویٹ اینالٹکس، اور چیفس آف انٹلیکچوئل پراپرٹی، آپریشنز اور آر اینڈ ڈی برائے ایکسون موبل، مارویل ٹیکنالوجی گروپ، فلپس اور اور سینٹ-گوبین موجود ہوں گے۔

کہاں: پریس کانفرنس فلاڈیلفیا، پنسلوینیا سے نشر ہوگی جس میں شرکا براہ راست فیدو کے ذریعے دور دراز سے شمولیت اختیار کریں گے۔ میڈیا کے اراکین ویب کاسٹ یا کال کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔ شرکت کے لیے https://www.webcaster4.com/Webcast/Page/1602/19044 پر رجسٹر ہو جائیں۔ رجسٹریشن کے بعد آپ کو شمولیت کی ہدایات کے ساتھ تصدیق موصول ہوگی۔

کب: منگل، 10 جنوری 2017ء 9 بجے صبح مشرقی وقت۔ پریزنٹیشنز ٹھیک 9 بجے صبح شروع ہوگی۔ پریزنٹیشنز اور میڈیا سوال و جواب کے بعد شرکا براہ راست ٹیلی وژن اور ریڈیو انٹرویوز کے لیے دستیاب ہوں گے جن کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔

کلیئریویٹ اینالٹکس

کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس دنیا بھر میں صارفین کو بھروسہ مند بصیرت اور بیان و تشریح فراہم کرکے جدت طرازی کی رفتار کو آگے بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ تیزی سے نئے خیالات کی دریافت، حفاظت اور اسے تجارتی بنانے کا موقع دے رہا ہے۔ تھامسن رائٹرز کے سابقہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار کے طور پر ہم سبسکرپشن بنیاد پر چلنے والے معروف کاروباری اداروں کے مجموعے کی ملکیت رکھتے اور انہیں چلاتے ہیں جو سائنسی و تعلیمی تحقیق، پیٹنٹ اینالٹکس اور انضباطی معیارات، ادویات سازی اور بایوٹیک انٹیلی جینس، ٹریڈ مارک حفاظت، ڈومین برانڈ حفاظت اور ملکیت دانش کے انتظام پر توجہ رکھتے ہیں۔ کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس اب 4,000 ملازمین کے ساتھ، دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرنے والا ایک آزاد ادارہ ہے جو معروف برانڈز کی ملکیت رکھتا ہے جن میں دیگر سمیت ویب آف سائنس ٹ م، کورٹیلس ٹ م، تھامسن انوویشن ٹ م، ڈیروینٹ ورلڈ پیٹنٹس انڈیکس ٹ م، کمپیومارک ٹ م، مارک مانیٹر (ر)، تھامسن آئی پی مینیجر ٹ م اور ٹیک اسٹریٹ ٹ م شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے Clarivate.com۔

میڈیا رابطے:

ہیڈی سیگل
کلیئریویٹ اینالٹکس
ڈائریکٹر، امور خارجہ
(دفتر) 5646 823 215 1+
(موبائل) 4504 356 215 1+
heidi.siegel@tr.com

جینیفر فگوئیروا
کلیئریویٹ اینالٹکس
ابلاغی تعلقات
6261 824 203 1+
jennifer.figueroa@tr.com

Latest from Blog