تلہار(پی پی آئی) تلہار ریلوی پھاٹک پر میرواہ کئنال پر 10 فٹ کا شگاف پڑ گیا، جس کے نتیجے میں شہر کے باہر قائم حیدر شاہ کالونی میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ تلہار شہر کے بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، مقامی لوگوں کی اطلاع پر محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے ایک گھنٹے کے بعد ہیوی مشین کے ذریعے شگاف بند کروا کر شہر کو ڈوبنے اور مزید نقصانات ہونے سے بچالیا.