بیجنگ اور منسک کے درمیان کاروباری تعاون اور تجارت کے فروغ کا عزم

منسک، بیلاروس ، 22 جون 2017ء / سنہوا-ایشیانیٹ /– بیجنگ-منسک بزنس کارپوریشن پروموشن فیئر 21جون کومنسک میں منعقد ہوئی۔ چینی کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت بیجنگ کی ذیلی -کونسل (سی سی پی آئی ٹی بیجنگ) کے نائب چیئرمین اور بیجنگ وفد کے سربراہ لی لکشیا نے کہا کہ بیجنگ منسک کے ساتھ کاروباری تعاون کے رابطے اور تجارتی سرمایہ کاری میں اضافے کے مسلسل فروغ کا خواہشمند ہے۔

لی لکشیا نے کہا کہ چین اور بیلاروس کے درمیان دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔ ستمبر 2016ء میں صدر لوکاشنکو نے چین کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے باہمی اعتماد اور باہمی فائدہ پر مشتمل جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

2016ء کے آخر تک چین-بیلاروس تجارتی حجم 1.524 ارب ڈالر تک جا پہنچا تھا۔ تعاون کے روشن امکان کے ساتھ چین ایشیا میں بیلاروس کا سب سے بڑا کاروباری شراکت دار اور تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر میں مسلسل پیش رفتاور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے تناظر میں بیجنگ نے منسک میں بزنس کارپوریشن پروموشن فیئر کا انعقاد کیا، جو جڑواں شہروں کی مشترکہتعمیر اور منسک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بیجنگ کی توجہ کے لیے ایک ٹھوس مشق ہے۔

پروموشن فیئر کو سی سی پی آئی ٹی بیجنگ اور بیلاروسی اعوان صنعت و تجارت کی منسک شاخ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔ خوراک، آرٹ، لباس، دواسازی، نمائش، قانون وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے منسک کے 50 کاروباری اداروں اور توانائی، سیاحت، ثقافت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت و تجارت کے شعبوں میں کام کرنے والے بیجنگ کے 70 کاروباری اداروں نے فیئر میں حصہ لیا۔

ذریعہ: چینی کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت بیجنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹرمیٹ آسنیا 2017ء میں شرکت سے ایکس سی ایم جی کو کروڑوں ڈالر مالیت کے آرڈر وصول

Thu Jun 29 , 2017
بینکاک، 29 جون 2017ء / پی آر نیوزوائر / — بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی انٹرمیٹ آسیان 2017 (“انٹرمیٹ”) سے ایکس سی ایم جی بین الاقوامی آرڈرز ٹھیکیداروں، حکومتوں اور ترقیاتی اداروں کے ساتھ مجموعی مالیت تقریباً 100 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے کر کے لوٹا ہے جو […]