پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اونتو کی طرف سے تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں غیر قانونی طورپرنظربندانٹرنیشنل فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کو اپنے لواحقین کی نماز جنازہ میں شرکت یاملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطا بق احسن اونتو نے جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جیل میں نظربند کشمیریوں منظور احمد اور ظہور احمدکی والدہ شوپیاں میں انتقال کر گئی ہیں تاہم انہیں نہ تو اپنی والدہ کاآخری دیدار کرنے اور نہ ہی انہیں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں بھائی گزشتہ دس برس سے جیل میں غیر قانونی طورپر قید ہیں جبکہ ان کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ابھی تک عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ احسن اونتو نے کہاکہ منظور اور ظہور کی والدہ اپنے بیٹوں سے ملاقات کی خواہش دل میں لئے اس دنیا سے کوچ کر گئی ہیں۔ انہوں نے غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیری حریت پسندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔