بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نیچے

اکتوبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کی آمد تقریباً 2 سال کی کم ترین سطح پر

کراچی(پی پی آئی) عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نیچے جارہی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) میں اکتوبر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوئی، جو گزشتہ مہینے کے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 13.1 فیصد اور دسمبر 2020 کے مقابلے میں کم ترین سطح ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 14 کروڑ ڈالر آئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق اکتوبر میں 13 ہزار 850 نئے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں، جس کے بعد کْل اکاؤنٹ کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 873 ہوگئی ہے۔ستمبر 2020 میں آر ڈی اے کے آغاز کے بعد سے اب تک ان اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 5 ارب 29 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔