ریٹائرڈ ایس پی سرکل کینٹ اور ایس پی شعبہ تفتیش کے اعزاز میں ایبٹ آباد پریس کلب کا الوداعیہ

ایبٹ آباد ، 06 دسمبر2025 (پی پی آئی )محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی سرکل کینٹ اور ایس پی شعبہ تفتیش کے اعزاز میں ہفتہ کو ایبٹ آباد پریس کلب میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں راجہ محبوب ،سردار محمد جہانگیر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔جب کہ اس موقع پر سرکل ڈی ایس پی سردار محمد شاہین بھی موجود تھے ۔تقریب میں ایس پی ریٹائرڈ راجہ محبوب اور ایس پی ریٹائرڈ سردار محمد جہانگیر ،صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری ،سابق صدر پریس کلب سردار شفیق احمد ،سابق جنرل سیکرٹریز اے یو جے نوید اکرم عباسی ،عادل عباسی اوردیگر نےخطاب کیا۔مقررین نے دونوں پولیس افسران کی دوران سروس شہریوں کے لئے بہترین خدمات پر روشنی ڈالی ۔صدر پریس کلب کا کہناتھا دونوں افسران نے نیک نامی کمائی ہے اسی کا صلہ ہے ایبٹ آباد پریس کلب میں مدعو کیا گیا ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ دوران تعیناتی شہریوں کو ہمیشہ عزت دی ہے۔اور ایبٹ آباد میں امن وامان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایس پی ریٹائرڈ سردار محمد جہانگیر ،راجہ محبوب کا کہناتھا ایبٹ آباد مانسہرہ اور ہری پور اور کوہستان سمیت جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دی ہر جگہ ایبٹ آباد کے میڈیا کو سب سے منفرد پایا اور اس کا ہر جگہ اعتراف بھی کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ بطور ایس ایچ اوز سے نوکری کی شروعات سے چالیس سال گزرنے اور مدت ملازمت پوری ہونے تک ایبٹ آباد کے صحافیوں سے تعلق برقراررہا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد پریس کلب نے اپنی روایات کو برقرار رکھا اور نوکری اختتام پر عزت سے نوازا اس پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کا کردار حقیقی معنوں میں ایبٹ آباد کے صحافیوں نے نبھایا ہے۔ اور کسی بھی نازک صورتحال میں عقل مندی اور دانش کا مظاہرہ کرکے امن کو قائم کرنے، اسٹیک ہولڈر کو جوڑنے میں صحافیوں نے ہمیشہ صف اول رہ کر زمہ داری کو نبھایا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ایبٹ پریس کلب کی جانب سے دونوں افسران کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایف آئی اے نے جعلی برطانوی ویزوں پر ملک بدر کیے گئے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

Sat Dec 6 , 2025
لاہور، 6-دسمبر-2025 (پی پی آئی):شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی شہری ڈی پورٹ کئے گئے جنھیں لاہور ائرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کے روز لاہور ایئرپورٹ پر شارجہ سے ملک بدر […]