پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خبریں:میرپورخاص میں سندھی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا

میرپور خاص: 7 دسمبر 2025(پی پی آئی)ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی سندھی ثقافت کا دن اتوار کے روز بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جہاں روایتی رقص، اجرک، ٹوپی، ملاکھڑا اور بیل گاڑی ریلی نے شہریوں کو تاریخی ورثے سے جوڑے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی تقریب میرپورخاص پریس کلب میں منعقد ہوئی، جہاں دن بھر مختلف علاقوں سے آنے والی ثقافتی ریلیوں نے شرکت کی۔ پریس کلب کے صدر نذیر پھنور نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ میئر عبدالرؤف غوری نے تمام مرکزی کیمپوں میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

مہمانوں میں یوسی چیئرمین فاروق ملک، یوسف سومرو، دوست محمد خاصخیلی اور شریف بلوچ شامل تھے، جنہوں نے تقریب کی رونق بڑھائی۔

کیمپ میں سندھی ثقافت کی پہچان—اجرک، ٹوپی، موسیقی اور رقص—مرکزِ نگاہ بنے رہے۔

پریس کلب کی جانب سے روایتی کھیل ملاکھڑا کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سندھ کے معروف پہلوانوں نے زبردست مقابلے پیش کیے۔ میئر میرپورخاص نے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلوانوں کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے مطابق نقد انعامات سے نوازا۔

ایوانِ صحافت میرپورخاص کی جانب سے بیل گاڑی ریلی اور میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں اہلِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ثقافتی دن کو ایک یادگار موقع بنا دیا۔

شہریوں نے سندھ کے تاریخی ورثے اور روایتی انداز کو سراہتے ہوئے ایسے پروگرامز کے تسلسل کا مطالبہ کیا تاکہ نئی نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے۔