پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یواین ایچ سی آر“ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کی رکنیت معطل کر ے،مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آ ئی) حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے اہم خدشات کو دور کرنے میں ناکامی پر تیسرے یونیورسل پیریڈک ریویو (یو پی آر)کے موقع پر بھارت کی رکنیت معطل کرے۔غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف عالمی برادری ہی بھارت کو جوابدہ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی حکومت انسانی حقوق کے اہم خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مقبوضہ وادی میں کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے پر سول سوسائٹی کے دو سو سے زائد گروپوں کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کو 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لینے کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف جنیوا کنونشن بلکہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی خلاف ہیں۔