ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نااہلی کیس، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس سے لارجر بنچ بنانے کی سفارش

لاہور(پی پی آ ئی) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں ان کی تشریح کے لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لئے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر رکھا ہے جبکہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔