کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

[پولو، گھڑ سواری] پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

اسلام آباد، 30-دسمبر-2025 (پی پی آئی): 50ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کا اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈز ، لاہور میں منعقد ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔ آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے ان کا استقبال کیا۔

یہ چیمپئن شپ پاکستان آرمی کی کھیلوں سے وابستہ شاندار روایات، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کی عکاس ہے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور نے فتح حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنرز اَپ پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے کامیاب اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔