تلھار، 1 جنوری 2026 (پی پی آئی)سندہ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی ایک ہفتہ چھٹیوں کے بعد یکلم جنوری کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، پہلے دن اسکول میں بچوں کی حاضری بہت ہی کم رہی، بچے سردی کی وجہ سے گھروں میں ہی محدود رہے
سندھ بھر میں والدین تعلیمی کیلنڈر پر نظر ثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں منتقل کی جائیں کیونکہ تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے پر شدید سردی کے باعث کلاس رومز کافی حد تک خالی رہے۔
سرپرستوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ برطانوی نوآبادیاتی دور میں قائم کردہ ایک پرانے شیڈول پر عمل پیرا ہے۔
ان کا موقف ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اب موسم سرما کی شدید ترین سردی جنوری میں پڑتی ہے، جس سے تعطیلات کا روایتی وقت غیر مؤثر ہو گیا ہے۔ نتیجتاً، انہوں نے محکمے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں دینے کا اعلان کرے، تاکہ شدید ترین سردی کے دوران طلباء گھروں کے اندر محفوظ رہ سکیں۔
