بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو فارن فنڈنگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران نیازی عدالت جا نے کی تا رخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں؟۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان خان اینف از اینف! فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔ عمران خان نے گھڑی 2 کڑوڑ کی خریدی اور اپنے ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ میں بیچی، پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان آئے جنہیں ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بڑھکیں نا ماریں سوال یہ ہے کہ گھڑی دو کڑوڑ کی لی؟ 28 کروڑ کی بیچی؟ پیسے فرح گوگی لائیں؟ تو پیسے ڈکلیئر کیوں نہیں کیے گئے، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں اور عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں۔