پنجاب میں مظفر گڑھ کے بوسن گینگ کے آخری 11 ڈاکووُں نے بھی ہتھیار ڈال دئیے

لاہور، 15 فروری 2026 (پی پی آئی)لاہور پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، کچہ کریمینلز کے خطرناک بوسن گینگ کے آخری 11 ڈاکووُں نے اتوار کے روز خود کو مظفر گڑھ پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے کچہ کریمینلز کے خلاف پنجاب پولیس کی مسلسل کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میں خطرناک بوسن گینگ کے آخری 11 ڈاکووُں نے بھی سرنڈ کر دیا ہے۔ سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغواء برائے تاوان، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔ پنجاب پولیس کی مسلسل، مربوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی، کچہ ایریا میں قائم خصوصی چوکیوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انٹیلیجنس اداروں کے مؤثر تعاون کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد کچہ کریمینلز پولیس کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں۔
آج کے بعد کچہ کے علاقہ میں روڈز، سکولز اور کاروباری رونقیں بحال ہوں گی۔ سید غضنفر علی ڈی پی او مظفر گڑھ
آجی پنجاب عبدالکریم کی مظفر گڑھ پولیس کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی اورنگی ٹاؤن میں آوارہ گولی لگنے سے شخص زخمی؛ تحقیقات شروع

Sun Feb 15 , 2026
کراچی، 15-فروری-2026 (پی پی آئی): اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اتوار کو آوارہ گولی لگنے سے 30 سالہ شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت افضل ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ اورنگی ساڑھے 8 کے علاقے میں […]