کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی ، فائرنگ کے نیتجے میں 9 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

کراچی، 1-مارچ-2026 (پی پی آئی) کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ کے نیتجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اس وقت کشیدہ صورتحال اختیار کر گیا جب مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی، سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

پولیس کی جانب سے مجمع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا، تاہم صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب مظاہرین مبینہ طور پر قونصل خانے کا دروازہ توڑ کر احاطے کے اندر داخل ہو گئے۔ایدھی ٹرسٹ کے پریس ریلیز کے مطابق مائی کولاچی روڈ پر امریکی قونصل خانے کے قریب فائرنگ اور بدامنی کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

تصدیق شدہ ہلاکتوں کے علاوہ پرتشدد واقعات کے دوران دیگر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ ایدھی ایمبولینسوں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی قونصل خانے کے مہلک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

Sun Mar 1 , 2026
کراچی، 1-مارچ-2026 (پی پی آئی): وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی قونصل خانے میں پیش آنے والے ایک المناک واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، اور ملک کے لیے اسے “جنگ جیسی صورتحال” قرار دیتے ہوئے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل […]