ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

درآمدی اشیا کی حوصلہ شکنی، موبائل فونز کی درآمد میں 65 فیصد،کاروں کی درآمد میں 80 فیصد کی کمی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چار ماہ کے عرصے میں 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی 50 ارب 41 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے، اور گزشتہ سال درآمدی موبائل فونز کا حجم 107 ارب روپے رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں کاروں کی درآمد میں بھی 80 فیصد تک کمی آئی، جولائی تا اکتوبر 37 کروڑ 94 لاکھ ڈالرزکی گاڑیاں امپورٹ کی گئیں، اور کاروں کی درآمد پر 74 ارب روپے کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔ رپور ٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 4 ماہ میں 64 کروڑ 32 لاکھ ڈالرزکی کاریں درآمد کی گئیں، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر 106 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں امپورٹ ہوئی تھیں۔