اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان حیاتیاتی تنوع سے مالا مال خطہ ارض ہے: نمائندہ اقوام متحدہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے دریائے سندھ کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے پر کام کررہے ہیں:رولے فلورنس

کراچی (پی پی آئی)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر دریائے سندھ کے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات تنظیم کی نمائندہ رولے فلورنس نے ریڈیوپاکستان کے انگریزی چینل کے پروگرام ایف ایم 87.6 میں گفتگو کے دوران بتائی رولے فلورنس نے کہا کہ دریائے سندھ کے علاقے کی انسانی زندگیوں اور ملک کی کثیرجہتی میں اہم کردار ہے جس میں لوگوں کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی نمائندے نے کہا کہ پاکستان حیاتیاتی تنوع سے مالا مال خطہ ارض ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک میں پانی اور زمینی وسائل کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔زراعت کے شعبے میں تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، ایف اے او کی نمائندے نے کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زرعی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف اے او کی کوششوں کے بارے میں، فلورنس رولے نے کہا کہ یہ تنظیم کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے ربیع کے پیکجز، مویشیوں کے لیے ویکسین اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کر رہی ہے۔