پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کو 35 شرائط کے ساتھ ریلی نکالنے کی اجازت 18 سال سے کم بچوں کی شرکت پر پابندی، ایمبولینس، فائربریگیڈکو راستہ دیاجائیگا شرائط کی خلاف ورزی پر این او سی منسوخ کردیا جائے گا: اسلام آبادضلعی انتظامیہ

اسلام آباد (پی پی آئی) ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کوریلی نکالنے کی اجازت دے دی، ریلی میں 18 سال سے کم بچوں کی شرکت پر پابندی ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی ا?ئی کو ریلی سے متعلق این او سی جاری کر دیا ہے۔انتظامیہ نے 35 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کو ریلی کا این اوسی جاری کیاہے، جس میں کہا گیا کہ ریلی اسلام آبادایکسپریس وے سے چک بیلی تک نکالنے کی اجازت ہو گی۔ریلی میں 18سال سے کم بچوں کی شرکت پرپابندی ہو گی اور آرگنائزر اس بات کویقینی بنائیں گے کہ شرکا مقررہ روٹ استعمال کریں۔این او سی میں کہا گیا کہ ایمبولینس، فائربریگیڈاور دیگرگاڑیوں کو راستہ دیاجائیگا تاہم شرائط کی خلاف ورزی پر این او سی منسوخ کردیا جائے گا۔یاد رہے پی ٹی آئی نے اسلام آباد سے چک بیلی روڈتک ریلی کیلئے ڈی سی کو درخواست دی تھی، پی ٹی آئی کیعلی نوازاعوان کی جانب سے این اوسی کیلئے درخواست دی گئی۔