پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فورسز کے مظالم بڑھ گئے، ہزاروں کشمیری گرفتار اورجیلوں میں مقید ہیں:میر واعظ عمر فاروق

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے ایک کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیکر کالے قوانین کے تحت ان کی گرفتاری روز کا معمول بن گیا ہے۔انہوں نے سجاد احمد تانترے کے حالیہ قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ جنوبی کشمیر میں ایک ماہ میں دوران حراست قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔ میر واعظ نے کہاکہ اس سے قبل ایک اور کشمیری نوجوان عمران بشیر گنائی کو بھی بھارتی فوجیوں نے عسکریت پسند قراردیکر گرفتارکرنے کے بعد حراست کے دوران قتل کردیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔