کرسچین اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سندھ میں کمپوزٹ ہیریٹیج اور امن سازی پر 2 روزہ تربیتی پروگرام منعقد

سندھ بھر میں 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپ قائم ،ٹھنڈا پانی، او آر ایس، شربت، اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام

بیرونی قرضوں کے مسئلے پر فوری طور پر قومی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے:پی ڈی پی

ڈپلومیسی، سیکورٹی-معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، سردار مسعود

کراچی کلفٹن غازی مزار کے قریب سے ملنے والی نعش اسپتال منتقل

شہید بینظیر آباد میں پولیس کی چشم پوشی کے باعث منشیات کا دھندا بلا خوف و خطر جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عاطف اقبال کو مراکش میں پاکستان گلوبل امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی، 7 مئی 2026 (پی پی آئی) گروپ سی ای او ہائی کیو فارماسیوٹیکلزعاطف اقبال کوپرباط کے پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران میڈ اِن پاکستان گلوبل امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گروپ سی ای او ہائی کیو فارماسیوٹیکلزعاطف اقبال کوپرباط کے پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران میڈ اِن پاکستان گلوبل امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے مراکش سید عادل گیلانی نے پیش کیا۔عاطف اقبال کو یہ ممتاز اعزاز فارماسیوٹیکل شعبے میں ان کی شاندار قیادت اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ان کی وژنری قیادت میں ہائی کیو فارماسیوٹیکلز نے صحت کے معیار کو بہتر بنانے، جدت کے فروغ اور عالمی فارماسیوٹیکل صنعت میں پاکستان کی مثبت شناخت کو مستحکم کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وہ میڈ اِن پاکستان گلوبل امپیکٹ سمٹ مراکش 2026 میں بطور ممتاز مندوب بھی شرکت کر رہے ہیں، جو 3 سے 8 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔دریں اثنا مراکش میں پاکستان کے سفیرسید عادل گیلانی سے گروپ سی ای او ہائی کیو فارماسیوٹیکلزعاطف اقبال نے ملاقات کی ۔اس موقع پر پاکستان میں مراکش کے اعزاز قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ ، میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب کے بانی رضوان جعفر اور دیگر پاکستانی صنعتکار بھی موجود تھے۔،ملاقات پاکستان اور مراکش کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، فارماسیوٹیکل شعبے، میڈیکل،ٹریول ٹورازم ،کنسٹرکشن ، اسپورٹس مصنوعات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر سید عادل گیلانی نے وفد کو مراکش کی معیشت، تجارتی ماحول اور شمالی افریقہ میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مراکش افریقہ، یورپ اور مشرق وسطی کے درمیان ایک اہم تجارتی گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستانی صنعتکاروں کے لیے یہاں بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراکش کی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کر رہی ہے جبکہ فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، اسپورٹس گڈز، زرعی مصنوعات، میڈیکل آلات اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس موقع پر ہائی کیو فارما کے گروپ سی ای او عاطف اقبال نے کہا کہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور پاکستانی ادویات عالمی معیار کے مطابق تیار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک خصوصا مراکش کے ساتھ فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستانی کمپنیاں معیاری اور کم لاگت ادویات فراہم کر کے اس خطے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔عاطف اقبال نے کہا کہ پاکستان سرجیکل اور میڈیکل مصنوعات کی تیاری میں دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے جبکہ سیالکوٹ کی اسپورٹس مصنوعات پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراکش کی مارکیٹ پاکستانی اسپورٹس گڈز، سرجیکل آلات اور میڈیکل ڈیوائسز کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے میڈیکل ٹورازم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں، جس کی بنیاد پر میڈیکل ٹورازم کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔مرزا اشتیاق بیگ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں مضبوط اقتصادی روابط میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس، تجارتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے درمیان وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔میڈ اِن پاکستان کارپوریٹ کلب کے بانی رضوان جعفر نے کہا کہ پاکستانی برانڈز اور مصنوعات عالمی سطح پر اپنی جگہ بنا رہے ہیں اور میڈ اِن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مزید موثر انداز میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں پاکستانی وفد نے مراکش چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارتی امور کو فروغ دینے کے لیے گفتگو کی ۔عاطف اقبال نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک بڑی مارکیٹ ہے۔مراکش چیمبر کی جانب سے کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی تاکہ وہ اس بڑی مارکیٹ میں موجود مواقع کا جائزہ لے سکیں۔پاکستان اور مراکش کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔