اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرنیشنل لائرز فورم کی جانب سے سکھ برادری کے اعزاز میں استقبالیہ

کراچی (پی پی آ ئی) انٹرنیشنل لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سکھ برادری کے بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ مسلح افواج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں میں سکھ برادری کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایل ایف کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے سکھ برادری کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی ایل ایف کی جانب سے سکھوں کو دستار کے تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر سکھ برادری کے رہنما سردار دیال سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی باغ کالج کی حدود میں واقع گوردوارے کو فوری طور پر سکھ برادری کے حوالے کیا جائے جبکہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ سردار دیال سنگھ نے سکھ برادری و دیگر اقلیتوں کے لئے آئی ایل ایف کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔