پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر کا آؤٹ فلو کم کرنے کے اقدامات،2 ہزار سے زائدخریدنے کیلئے اکاؤنٹ کی عارضی شرط عائد

کراچی (پی پی آئی)وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ دو ہزار سے زائد ڈالرز خریدنے کے لیے اکاؤنٹ کی شرط لازمی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک سفر کے لیے 2 ہزار ڈالرز سے زائد کے لیے بینک اکاؤنٹ کی شرط عارضی ہے۔وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈالرز کی خریداری کو دستاویزی بنانے کے لیے چیک یا بینک اکاؤنٹ کی شرط ضروری ہے۔اسی حوالے سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی خریداری کے لیے چیک یا اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 10 ہزار ڈالرز سے کم کر کے 5 ہزار ڈالرز کو موجودہ صورتِ حال دیکھ کر کیا ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں ڈالر کا آؤٹ فلو کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔