پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں سیدہ کوثر کی تصنیف “عشق لاہوتی” کی تقریب رونمائی

دبئی (پی پی آئی)) لندن میں مقیم پاکستانی نژاد شاعرہ سیدہ کوثرکی تصنیف “عشق لاہوتی” کی تقریب رونمائی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں منعقد ہوئی-پی پی آئی کے مطابق پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، سابق صدر راجہ محمد سرفراز، سابق جنرل سیکرٹری شریف آفریدی، نبراس سہیل، ماجدہ خانم، راجہ عابد حسین، محمد ثقلین مہرو، ناصر ممتاز کھوکھر، علمی، ادبی، سیاسی، سماجی شخصیات، صحافیوں اورپاکستانی کمیونٹی کیسیکڑوں لوگوں اور فیملیزنے بھرپور شرکت کی- ا سٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ نقوی نے ادا کئے- تقریب کے دوران کتاب “پرواز” کی مصنفہ نبراس سہیل اور ماجدہ خانم نے سیدہ کوثر کے ساتھ اپنی کتابوں کا تبادلہ کیا-