کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سعد نامی نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ نوجوان سعد کے جاں بحق ہونے کے محرکات کا پتہ لگایا جائے۔پی پی آئی کے مطابق مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ایک موبائل کیلئے ان کے بیٹے کی جان لے لی گئی۔سعد اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا، وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔مقتول کے والد نے مزید کہا کہ میں کس کے ہاتھ میں جوان بیٹے سعد کا لہو تلاش کروں؟ کون دے گا مجھے انصاف؟
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا
کراچی (پی پی آئی)پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر زائد نرخ جاری کیے جانے کے بعد آل پاکستان جیم ایڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) نے ایک ہفتے کے لیے سونے کے یومیہ نرخوں کے اجرا کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق ایسوسی ایشن نے 10 گرام اور ایک تولہ سونے کے نرخ بالترتب 5 ہزار 487 روپے اور 6 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار اور 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کردیے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 35 ڈالر بڑھنے کے بعد ایک ہزار 959 ڈالر ہوگئی۔ پاکستان جیم ایڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید چاند نے دعوی کیا کہ لاہور اور پشاور کے تاجروں نے ملک بھر کے تاجروں کے ساتھ باہمی مفاہمت پر طے شدہ قیمت (2لاکھ 6ہزار500) کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو بنیاد بنا کر ایک تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 13ہزار سے 2 لاکھ 16 ہزار کے درمیان جاری کی، جو طے شدہ نرخوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ہارون رشید چاند کا کہنا تھا کہ وہ لاہور اور پشاور کے تاجروں کی جانب سے کی گئی اعتماد کی خلاف ورزی پر حیران ہیں، وہ قانون نافذ کرنے والوں سے اپیل کر سکتے ہیں کہ گزشتہ دو دنوں میں روپے کے مقابلے بڑھتے ہوئے ڈالر کے درمیان سونے کے قیمتوں میں فرق کو روکنے کے لیے وہ جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔
انڈس موٹر ز اور دیگر2 جاپانی گاڑیوں کے اسمبلرز کی پیداواری سرگرمیاں معطل
کراچی (پی پی آئی)انڈس موٹر کمپنی نے اپنے پلانٹ کو 17 اکتوبر سے ایک مہینے کے لیے بند کر دیا ہے، جبکہ ملک میں 2 دیگر جاپانی گاڑیوں کے اسمبلرز نے بھی محدود مدت کے لیے پیداواری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ نے اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ 24 اکتوبر سے 8 دن کے لیے پیداواری سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں، کیونکہ کم انوینٹری اور پرزوں کی قلت کے سبب سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ پرزوں کی قلت کے سبب 25 سے 27 اکتوبر کے درمیان کاروں کا پیداواری پلانٹ بند رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے میں نرمی کر دی ہے لیکن سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں مزید کمی آئی ہے۔
قائدن لیگ میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد سے نواز شریف لاہور روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ ہی کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 21 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
(February 17, 2014)
ویتنام: پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی۔ پاکستان کے عقیل خان نے ڈیوس کپ ٹو ٹائی کے ریورس سنگلز میں ویتنام کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔ ویتنام میں جاری ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی کے تیسرے روز ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے ویت نام کے کھلاڑی تھین ہوآنگ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ عقیل خان کی فتح کا اسکور چھ دو ، چھ چاراور چھ تین رہا۔ بیسٹ آف فائیو میں پاکستان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
(February 17, 2014)
اسلام آباد: پاکستانی ٹیم تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن حکام کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال اپریل کے آخری ہفتے میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگی ۔ ایونٹ میںپاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیپال ،بھوٹان ،مالدیپ اورافغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
(February 17, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ایگزیکٹیو کا اجلاس رواں ماہ 23فروری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن کریں گے ۔ توقع کی جارہی کہ اجلا س میں بگ تھری کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جائے گا ۔

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
(February 17, 2014)
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19فروری کو سبائنا پاک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ۔ ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں آئرش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
(February 17, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20سے 24فروری تک سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم کو سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 281رنز طویل مارجن کے ساتھ شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ یکم سے پانچ مارچ تک نیولینڈز ،کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
(February 17, 2014)
دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022کے سلسلے میں زیر تعمیر قطر اسٹیڈیم مزدوں کا خون پینے لگا ،400نیپالیوں سمیت سینکڑوں مزدور تعمیراتی کام کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ۔نیپالی کوآرڈینشن کمیٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک ہلاکتوں کی تعداد 4000سے تجاوز کرجائے گی اور اس کی ذمہ داری فیفا پر عائد ہوگی ۔
