کراچی: قومی جونیئراسنوکرچیمپئن شپ 15 فروری سے کھیلی جائے گی، ملک بھر سے ٹاپ32کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کراچی جمخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن کے صدرعالم گیر شیخ نے سال2014 کے کلینڈر شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود قومی اسنوکر کھلاڑی رواں سال14 قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ نئے سیزن کا آغاز قومی جونیئر چیمپئن شپ سے ہوگا۔ جس میں32 کیوئیسٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے بعد تین بہترین کھلاڑی ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوں گے۔ پا کستان رواں سال اگست کے دوران ایشیئن ٹیم اور سکس ریڈ اسنوکر ایونٹ کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔