لاہور: بنگلہ دیش کیخلاف سیریزاورویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 14رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ثنائ میرکوکپتان برقراررکھا گیا ہے۔پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل دوسے پندرہ مارچ تک بنگلہ دیشی ٹیم کیخلاف تین ون ڈے اورپانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ایونٹس کیلئے 14 رکنی قومی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ثناءمیرکوکپتان برقرارکھا گیا ہے بسمہ معروف ان کی نائب ہوں گی۔ دیگرکھلاڑیوں میں نین عابدی، ندا راشد، جویریہ ودود، بتول فاطمہ، اسماویہ اقبال، قانیطہ جلیل، سمیہ صدیقی، سادیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، ثانیہ اقبال، سدرا امین اورمرینہ اقبال شامل ہیں۔ دونوں ایونٹس کی تیاری کیلئے ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 17فروری سے یکم مارچ تک مریدکے میں لگایا جائیگا۔